لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں جیل حکام نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا جب کہ عدالت نے نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب کیسز میں جیل میں ہیں۔