شادی کے بعد بھی اپنی ماں کیساتھ ہی رہوں گی، سارہ علی خان

Sarah Ali Khan

Sarah Ali Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد میں اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی۔

چھوٹے نواب سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی والدہ کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دینے کےلیےفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کی۔

سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں جب کہ تصاویر کیساتھ والدہ کے نام پیغام میں اداکارہ نے کہا ’’میری دنیا کو سالگرہ مبارک، میرا آئینہ اور طاقت بننے کے لیے شکریہ‘‘۔

اس سے قبل ایک انٹریو میں ادکارہ سارہ علی خان نے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی یہاں تک کہ اپنی شادی کے بعد وہ بھی ماں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی لیکن میں جب جب یہ کہتی ہوں تو میری ماں ناراض ہوجاتی ہے لیکن کیا وہ شادی کے بعد میرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے اپنی ماں کے ساتھ رہنا اور گھومنا اچھا لگتا ہے اور اگر وہ کچھ دن کےلیے بھی مجھ سے دور ہوں تو میں انہیں بہت یاد کرتی ہوں، میں ان سے کچھ بھی نہیں چھپاتی لیکن اس کے باوجود زندگی میں صرف وہی ہیں جن سے مجھے ڈر بھی لگتا ہے۔

واضح رہے سارہ علی خان آج کل ہدایت کار آنند رائے کی فلم ’’اترنگی رے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کیساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔