ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی آج کل امریکا کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدوں کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کوئی منفی بات نہیں۔
ایرانی صدر اور دیگر قیادت کے امریکا کے ساتھ متوقع مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات جاری کرتے ہیں۔ کبھی تو انہیں امریکیوں اور دوسرے ایران مخالف ممالک اور قوتوں کے ساتھ بات چیت کی حمایت میں بولتے دیکھا اور سنا جاتا ہے اور کبھی وہ مذاکرات سے انکار کرتے ہیں۔ کبھی ایرانی صدر امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شرائط عاید کرتے ہیں۔
آج بدھ کے روز ایراب میں انقلاب کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں صدر روحانی نے کہا کہ مجھے مذاکرات پر فخر ہے۔ مذاکرات کوئی منفی کام نہیں۔ ہمیں اپنے دشمنوں کے ساتھ مذاکرات کرنے اور ان کے ساتھ معاہدوں پر فخر ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے تسلیم کیا کہ ان کا ملک اقتصادی مشکلات سے گذر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران تین سال سے اقتصادی مشکلات کا شکار چلا آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے علاحدگی کے بعد اس معاہدے کو توڑ دیتے۔ ٹرمپ ایسا ہی چاہتے تھے۔