کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹریک سرکلر ریلوے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔
پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے، دوسرے مرحلے میں ٹرین اورنگی اسٹیشن سے دھابیجی تک کا سفر کرے گی جب کہ سٹی سے اورنگی 14 کلومیٹر ٹریک پر 8 اسٹیشن اور 12 پھاٹک ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین اورنگی اسٹیشن سے شام 4:16 پر سٹی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کے سی آر ٹرین صبح 10:10 پرسٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن روانہ ہوا کرےگی اور ٹرین اب اورنگی سے دھابیجی تک مجموعی طور پر 74 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق کے سی آر ٹرین5کوچز پر مشتمل ہے جس میں 500 مسافروں کی گنجائش ہے جب کہ اورنگی سے دھابیجی تک سفر کا کرایہ 30 روپے ہی ہوگا۔