امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے چوتھے روز ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل کر لیے۔
دفاعی ٹیم نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کو ‘سیاسی انتقام’ قرار دیتے ہوئے سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات سے بری کیا جائے۔
سینیٹ میں آج گواہوں کے بیانات لینے یا نہ لینے پر بحث کے بعد اختتامی دلائل دیے جائیں گے جبکہ مقدمے کے فیصلے پر رائے شماری بھی آج ہی متوقع ہے۔
خیال رہے کہ 100 نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں، صدر کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان کے دو تہائی یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔
ڈیموکریٹس کو ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ری پبلکن جماعت کے 17 ارکان کی حمایت درکار ہوگی اور یہ ہدف بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔