جاپان: زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 150 سے تجااوز کر گئی

Japan Earthquake

Japan Earthquake

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان میں 7.3 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔

جاپان محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کل رات مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 7 منٹ پر فوکو شیما کے کھلے سمندر میں 60 کلو میٹر زیرِ زمین زلزلہ آیا۔

زلزلے کے نتیجے میں ساحل پر لہروں کی شدت میں اضافہ ہوا لیکن سونامی کا الارم نہیں دیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے میاگی، اواتے، آکیتا، گنما، سائتاما، آموری اور دارالحکومت ٹوکیو میں محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے بعد 36 ضمنی جھٹکے محسوس کئے گئے جن میں سے2 کی شدت 5 اور اس سے زیادہ اور16کی شدت 4 اور اس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

صبح کے وقت کابینہ اجلاس میں زلزلے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کابینہ کے ہیڈ سیکرٹری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ وزارت اعظمیٰ آفس میں ڈیوٹی فورس تشکیل دی گئی ہے۔ اور وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے نے ڈیوٹی فورس کو امدادی کاروائیوں اور نقصان کے تخمینے کے لئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔