امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ 93 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24 لاکھ 11 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 97 ہزار 174 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 82 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 294 اور 98 لاکھ 34 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 40 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار 126 ہے۔
برطانیہ میں 40 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 17 ہزار 166 اموات ہو چکی ہیں۔
فرانس میں 34 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 81 ہزار 814 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 30 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 747 اموات ہوئی ہیں۔
اٹلی میں بھی 27 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 93 ہزار 577 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔