وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی کیلیے درخواست دائر

 Raja Basharat

Raja Basharat

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں شہری رانا محمد اسلم نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔

درخواست گزار شہری نے موقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نامکمل قرار دیکر راجہ بشارت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے، الیکشن کمیشن 2018 کے پی پی 14 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرائے۔