اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی چیف نے پی اے ایف ائیر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا اور 34 ویں وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو ایک صدی پرانے انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریف کیا گیا اور آرمی چیف نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا۔
آرمی چیف نے لاجسٹکس کے شعبے میں آرڈیننس کور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران خود کو جدید رجحانات سے روشناس کریں ، موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہو گا۔
وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر جواب دینے کے لیے ہر وقت چوکس رہنا چاہیے۔