کراچی میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے پر پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب فائرنگ کرکے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملہ پر پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سویرا پاک کالونی کے قریب کی رہائشی ہے، واردات سے قبل سویرا کی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمان کو بلایا تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمان تاحال فرار ہے۔