ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکی۔روس تعلقات میں فروغ کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا اور علاقائی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
مذاکرات میں صدر ایردوان نے پہاڑی قارا باغ میں 11 جنوری کو طے پانے والے اتفاق رائے کے ساتھ زمینی اور ریلوے راستوں کی تعمیر کا کام جاری ہے اس کام کو زیادہ مفید بنانے کے لئے ترکی اور روس کے ماہرین اپنے آذری مخاطبین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آغدم میں مشترکہ فائر بندی کنٹرول مرکز کی طرف سے مانیٹرنگ کا کام کامیابی سے جاری ہے۔ علاقے میں فائر بندی کے کنٹرول کے لئے تمام معاملات میں پوری کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے کا فوری حل مشترکہ مفادات کا حامل ہے اس کے علاوہ لیبیا میں بھی امن و استحکام کے قیام کا جو موقع پیدا ہوا ہے اسے ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔