پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے دفتری اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد کردی۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال نہ کریں، دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال کرنا قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ درجہ چہارم ملازمین اور ڈرائیورز دفتری اوقات میں موبائل فون اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں لہٰذا دفتری اوقات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔