اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والے ہیلتھ ورکرز کیلئے جاری کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران اب تک اسلام آباد کے کل 2239 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والے ہیلتھ ورکرز کیلئے جاری کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران اب تک 2239 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگ چکی جبکہ کورونا ویکسینیشن کیلئے اسلام آباد کے 8726 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں سے 3751 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ویکسینیشن کیلئے شیڈول میں ہیں۔
ایکسپریس کودستیاب اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے ہسپتال میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 914 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 261 کو ویکسین لگ چکے۔ پمزاسپتال میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 1989 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 725 کو ویکسین لگ چکی۔ پولی کلینک اسپتال میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 599 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 149 کو ویکسین لگ چکی۔
آرایچ سی بھارہ کہومیں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 605 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے144 کو ویکسین لگ چکے۔ آرایچ سی ترلائی میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 1918 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزمیں سے847 کو ویکسین لگ چکے جبکہ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 2701 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزمیں سے 114 کو ویکسین لگ چکی۔