اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے سفارت کاروں کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے متعلق بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کر سکتی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غیر ملکی سفارت کاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کادورہ کرایا گیا اور غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ آبادیاتی ڈھانچےکو تبدیل کرنےکے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا، اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بےنقاب کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائےشماری کو تبدیل نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول ہیں، نام نہادترقی کابیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنےکی کوشش ہے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا یو این قراردادو ں کےمطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے بھارت پر زور دے۔