عمران خان ہر چیز پر قبضے اور تمام سپورٹ کے باوجود ہار گئے: مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر چیز پر قبضے اور تمام سپورٹ کے باوجود ہار گئے۔

ڈسکہ روانگی سے قبل مریم نواز نے کہا کہ عوام نے ووٹ چور حکومت کے خلاف فیصلہ دیا، ڈسکہ میں عوام نے ووٹ کو عزت دی اور پریزائیڈنگ افسروں نے بکنے سے انکار کر دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین نے سیٹ کی خاطر 2 جانیں لے لیں، پتا ہوتا کہ یہ جانیں لیں گے تو ن لیگ ایسے ہی سیٹیں دے دیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر چیز پر قبضے اور تمام تر سپورٹ کے باوجود ضمنی الیکشن ہار گئے۔