کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
سندھ انڈس لائرز فورم نے پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی چلینج کیے تھے اور درخواست میں پلوشہ خان کے ووٹ کی چکوال سے کراچی منتقلی سمیت دیگرکوائف کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پلوشہ خان کا تعلق سندھ سے نہیں چکوال سے ہے اور انہوں نے 11 جنوری کو سندھ سے اپنا شناختی کارڈ بنوایا۔
الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعد پلوشہ خان کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی اور انہیں سندھ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قراردیا۔