اس وقت دنیا میں ترکی وہ واحد ملک ہے کہ جو ویکسین مہم کو کامیابی سے چلا رہا ہے: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ترین ویکسین مہم چلانے والا ملک ہے۔

صدر ایردوان نے بیش تیپے کنوینشن سینٹر میں انقرہ گورنر دفتر کی تعلیمی تنصیبات کی اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کی وجہ سے تعلیم وتدریس کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت اس طرح کھُل کر سامنے آگئی ہے کہ اس سے قبل اس ضرورت کو اتنی شدت سے کبھی محسوس نہیں کیا گیا تھا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ” 23 مارچ 2020 کو ہم نے آن لائن تعلیم کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے اب تک 180 ملین لائیو کلاسیں لی گئی ہیں۔ ہم نے طالبعلموں کو کُل 2 ملین ٹیبلٹس فراہم کیں جن میں سے 6 لاکھ 57 ہزار ٹیبلٹ وباء کے دنوں میں تقسیم کی گئی ہیں”۔

کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں ترکی وہ واحد ملک ہے کہ جو ویکسین مہم کو کامیابی سے چلا رہا ہے۔کل سے ویکسین لگوانے والے شہریوں کی تعداد 7.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ہم اس مرحلے کو مصمم ارادے کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں”۔

پابندیوں کے بتدریج خاتمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کیسز میں کمی سے ہم آہنگ شکل میں آنے والے دنوں میں ہم نئے اقدامات کرنا جاری رکھے گے۔

کووِڈ۔19 ویکسین کی خرید کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ” ہم مزید ویکسین حاصل کر رہے ہیں کیونکہ اللہ نہ کرے کسی بھی سستی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کی تلافی نہیں ہو سکے گی”۔

براہ راست تعلیم کے آغاز کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ” ہم جلد از جلد اساتذہ اور طالبعلموں کو دوبارہ کمرہ جماعت میں لانے کے لئے سخت کوشش کر رہے ہیں”۔