لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سمیت متعدد پولیس افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے لیکن وہ سی سی پی او لاہور ہی رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ساجد کیانی کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے اور وہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور خدمات انجام دیں گے۔
اس کے علاوہ گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں سید امین بخاری اور جہانزیب نذیر خان بھی شامل ہیں، ان افسران کی خدمات پنجاب حکومت کے پاس ہی رہیں گی۔