اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 21554 رہ گئی ہے جس میں سے 538 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ کی تشخیص کے لیے 39 ہزار 86 ٹیسٹ کئے گئے ، اس طرح اب تک ملک میں اس مرض کی تشخیص کے لیے 89 لاکھ 12 ہزار 918 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 315 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 817، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 3، بلوچستان میں 19 ہزار 38، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 147، اسلام آباد میں 44 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے 4 ہزار 956 کیسز سامنے آئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 13 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اس طرح اب تک اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 406 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہے۔ جن میں سے ایک ہزار 538 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔