پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر
Posted on February 27, 2021 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Haleem Adil Sheikh
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
بعدازاں عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت پر رہائی سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کر دیا۔
یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پر کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ اور دیگر الزامات عائد ہیں۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com