سینیٹ انتخابات؛ بلوچستان سے سرداررند، ستارہ ایاز اور عاطفہ صادق دستبردار

Senate Election

Senate Election

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) آزاد امیدوار سردار خان رند، ستارہ ایاز اور عاطفہ صادق سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سردار خان رند کے اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا اپوزیشن ہمیں کیا سرپرائز دے گی؟ زیادہ سے زیادہ دو جنرل نشستوں پران کے سینیٹر بنیں گے اور تیسرے کیلئے کوشش کریں گے یہاں اگر کوئی سرپرائز آتا ہے تو پھر پی ڈی ایم ذمہ داری قبول کرے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور سردار خان رند نے کہا آج کے فیصلے کے اثرات سینیٹ انتخابات میں نظر آئیں گے اور ہمارے نامزد امیدوار کامیاب ہو جائیں گے۔

مزیدبراں جنرل نشست پر امیدوار ستارہ ایازنے بی اے پی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں بی اے پی کے ساتھ ہوں اور آئندہ بھی رہوں گی۔

دریں اثناء ایچ ڈی پی کی امید وار عاطفہ صادق بھی رات گئے بلوچستان عوامی پارٹی کے حق میں دستبرار ہو گئیں۔