کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کو گھر بھیجنے کا پہلا قدم ہے۔ ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عبد الحفیظ شیخ آج ہی یا اگلے چند روز میں یہاں سے غائب ہو جائيں گے، یہ پہلا قدم ہے جس سے انصاف ہمیں نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اراکین نے ضمیر پر ووٹ دیا ہے ، آج سیاسی طور پر مقابلہ ہوا ، ہار اور جیت کا فیصلہ ہو گیا، حکومت کو ایک کے بعد دوسری ہار کا سامنا ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ حکومت اب ڈسکہ میں تو ضمنی الیکشن لڑے گی ہی نہیں۔