ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) عالمی تباہی کے خلاف جنگ میں کامیابی صرف مضبوط یکجہتی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار اقتصادی تعاون تنظیم کے 14 ویں آن لائن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ کوویڈ ۔19 کی عالمی تباہی کے خلاف جنگ کو صرف مضبوط یکجہتی ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لازمی اقدامات جس میں شفاف ، متناسب اور عارضی نوعیت کے اقدامات ہماری مشترکہ تجارت کے لئے بلاشبہ بڑے اہم اقدامات ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے تجارتی معاہدے جس پر 17 سال تک عمل نہیں کیا جاسکا ہے اگر اس پر بلاتاخیر عمل درآمد کیا جاسکتا ہے تو اس سے تنظیم کو فائدہ ہی پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام بڑی اہمیت کا حامل پروگرام ہے اور ہم اس پروگرام وِن وِن کی بنیاد پر اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “ہم 2025 کے ویژن دستاویز میں زیر غور منصوبوں کی مالی اعانت کے لئے استعمال ہونے والے وژن فنڈ کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ اب سے ، ہماری ترجیح قارا باغ میں سلامتی اور استحکام کے قیام میں مددگار ہونا 30 سال تک آرمینیا کی جانب سے علاقے میں کی جانے والے تباہی کا خاتمہ، ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں کا خاتمہ۔ ہمارے خطے کی معاشی خوشحالی اور استحکام میں معاون ثابت ہونا ہے۔
اس موقع پر صدر ایردوان نے تمام رکن ممالک کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے اور ان سے ہونے والی ناانصافیوں کو ختم کرنے میں مددگار ہونے کی اپیل بھی کی۔