ملک میں کورونا کے مزید 1780 کیسز، 39 اموات بھی رپورٹ

Corona Pakistan

Corona Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کرگئے جب کہ 1780 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38887 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1780 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13205 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 90508 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 18055 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1038 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 559248 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 259666 ہوگئی ہے جب کہ 4424 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 177008 ہے اور 5552 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19114 اور ہلاکتیں 201 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73708 اور 2109 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10534 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 309 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 45519 ہے اور اب تک 508 مریض انتقال کرچکے ہیں۔