لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری سمیت شاہی ٹبراباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کر رہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری پورے شاہی ٹبر خصوصا اپنے اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی۔ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا؛ گیدڑ کی جب موت آتی ہے وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔ ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا؟ کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔
گزشتہ روز بھی فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ شکست کے زخموں سے چور مایوس جعلساز راجکماری کا لہجہ بتاتا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کا پہلے سے زیادہ اکثریت لینا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے خصوصاً بناوٹ کے اصولوں پر کھڑی جھوٹوں کی راجکماری پر بجلی بن کر گرا ہے۔