میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں میں مزید ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی۔ شمالی ریاست کاچین میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔
ایک عینی شاہد نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی متعدد تصاویر اور ویڈیوز میں چند لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ میانمار میں بڑی ٹریڈ یونینوں نے آج عام ہڑتال کی اپیل کی تھی۔
ویک اینڈ پر بھی ہزار ہا شہریوں نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا، جن کے بعد سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن شدید تر ہو گیا۔