کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 468 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے 12 جبکہ خضدار اور قلعہ سیف اللہ سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 3.0 رہی۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کے لیے 360 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کے 12مریض سامنے آئے اور اس طرح کوئٹہ میں کورونا مثبت کی شرح 3.3 فیصد رہی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 171 ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 4 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 849 ہو گئی ہے جب کہ صوبے میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 120 رہ گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 202 ہے۔