جینیوا (اصل میڈیا ڈیسک) جینیوا عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں 335 ملین سے زائد انسانوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے اور ویکسین سے کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔
ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس نے جنیوا میں ویڈیو کانفرس کے ذیعے پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
گیبرے سُس کا کہنا ہے کہ بعض ممالک کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی سے منسلک آسڑا زینیکا فرم کی ویکسین کے استعمال کو التوا میں ڈالے جانے پر ان کو آگاہی ہے، اوراس ویکسین پر تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی کل منظوری دیے جانے کا ذکر کرنے والے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی منظوری حاصل ہونے والی یہ چوتھی ویکسین ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگامی استعمال کی اجازت دی جانے والی ویکسینز کو کورونا ویکسین عالمی رسائی پروگرام کوواکس کے دائرہ کار میں بروئے کار لایا جائیگا۔