اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کے پھیلاؤ کے سبب قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اورخصوصی کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کےباعث کئی شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی محدود کردی گئی ہیں۔