کورونا: خیبرپختونخوا میں مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا حکم
Posted on March 15, 2021 By Majid Khan پشاور, مقامی خبریں
Khyber Pakhtunkhwa Close Markets
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آج سے مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پشاور ،مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹیں 8 بجے بند کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے میں شادی ہالز اور تقریبات جب کہ ریسٹورینٹس کے اندر کھانا کھانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
صوبے میں مزارات اور سنیما گھر بھی بند ہیں جب کہ پارک بھی 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ان احکامات پر فوری طور پر اطلاق کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران کورونا سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2200 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com