میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جمہوریت پسندوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کے روز فوجی کریک ڈاؤن میں مزید پانچ مظاہرین مارے گئے۔ فروری کے آغاز پر فوج کی جانب سے ملکی اقتدار پر قبضے کے بعد سے اتوار کا دن سب سے خون ریز رہا، جب ایک ہی دن میں چوالیس مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔
اس طرح گزشتہ قریب ڈیڑہ ماہ سے جاری ان مظاہروں میں ہلاک شدگان کی تعداد اب ایک سو بیس سے زائد ہو گئی ہے۔