وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں 7 ارب روپےکے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان

Usman Bazdar

Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 7 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں عوام کے لیے 7 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں ملے گا، سستے آٹے کی فراہمی کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے سبسڈی د ی جائے گی ، رمضان بازاروں میں گھی،چکن اورانڈے 10سے 15 روپے سستے جب کہ دال چنا،بیسن،کھجو ر اور دیگر ضروری اشیاء 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائی جائےگی ، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی لگائی جائیں گی جہاں پھل اورسبزیاں 2018ء کےریٹ پر دستیاب ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ ٰنے سہولت بازار اتھارٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی کی، ان کاکہنا تھاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلائیں گے۔