انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی۔ یورپی یونین تعلقات میں دوریاں نہ لانے کے لیے ماضی کی خطاؤں کو نہیں دہرایا جانا چاہیے اور یورپی یونین کو مخلصانہ اور حکمت عملی پر مبنی تیور اپنا چاہیے۔
وزیر چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں سلوواکیہ کے وزیر خارجہ و یورپی امور ایوان کورکوک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں ترکی۔ یورپی یونین تعلقات کا ذکر کیا۔
چاوش اولو نے اس موقع پر واضح کیا کہ ترکی۔ یورپی یونین تعلقات میں ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا تمام تر پہلووں کے ساتھ جائزہ لیا گیا ہے ، ہم خاصکر اقتصادی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، اس دائرہ کار میں ہمارے تجارتی تعلقات ڈیڑہ ارب سے تجاوز کر چکے ہیں، ہم اس کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔