اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد میں رواں سال کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں کورونا کے 538 مثبت کیس سامنے آئے اور کوروناکی شرح 7.8 فیصد رہی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.8 دیکھی گئی ہے جب کہ 61 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔