فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فیصل آباد میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والوں کو دوسری ڈوز یقینی بنانے کے لیے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
لاہور کے میو اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں ویکسین کی کمی کی شکایات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں کورونا ویکسین کا کافی اسٹاک موجود ہے۔
حکام محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 2 دن سینٹرز کو بند رکھنےکی خبر من گھڑت ہے، اتوارکے روز سینٹرز کو صفائی اور ڈس انفیکشن کے لیے بند رکھا جائے گا۔