کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے لوگوں کا روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاون نہیں کیا جا رہا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، ہم سب کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ان ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں، ہم لوگوں سے روزگار نہیں چھین سکتے اس لیے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے، مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔