حلب (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے شہر حلب میں شامی فوج کی اسپتال پر بمباری سے 7 شہری جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کے زیر قبضہ قصبے میں شامی فوج کی شیلنگ سے اسپتال کو نقصان پہنچا اور 7 شہری جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے14 افراد میں اسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔
شامی فوج کے حملےکےکچھ دیر بعد ہی صوبے ادلب میں روسی فوجی طیاروں کی باغیوں کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنانے کی بھی اطلاعات ہیں۔