ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ

Lockdown

Lockdown

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور اور دیگر نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح 8.7 فیصد تک پہنچ گئی

پریس کانفرنس سے خطاب میں پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا تھاکہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے اور عوام کوویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور ملک بالخصوص پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تنظیموں اوراداروں کے دباؤ پر لاک ڈاؤن پالیسی کو اپنایا جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

پروفیسر اشرف نظامی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر آگئی ہے اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔