اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے انہیں براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جس پر وزیراعظم نے یہ رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، انکوائری رپورٹ رواں ہفتے کسی بھی دن وفاقی حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 100 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مخلتف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے۔