ن لیگ کا بلاول کے بیانات پر فضل الرحمن سے رابطے کا فیصلہ

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے بلاول بھٹو کے بیانات پر فضل الرحمن سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ احسن اقبال، جاوید لطیف، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، عطااللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما ؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلاول بھٹو کے بیانات کا جائزہ لیا گیااوراس ضمن میں مولانا فضل الرحمن سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے بھی مختلف تجاویزپر تبادلہ خیال کیاگیا،حمزہ شہباز نے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کوہدایات دیں کہ یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز کی جائیں۔