پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Ballistic Missile Experiment

Ballistic Missile Experiment

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ون اے بیلسٹک میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو دیکھنا تھا۔

بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔