لاہور / کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شب برات آج بروز پیر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
عبادت گزار اللہ کے حضورسربسجود ہوکراپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے اور توبہ و استغار کریں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ علما کرام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی نوافل پڑھیں، قرآن پاک کی تلاوت اور ذکر اذکار کریں اور نفلی روزہ بھی رکھیں۔
بعض مساجد میں شب برات کے محدود اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے، عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ میں شب بیداری کی تقریب منعقد ہو گی۔