لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی نے عید کے بعد پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی لانے کا دعویٰ کر دیا۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ایم پی ایز رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے، پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے حسن مرتضی کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسن مرتضیٰ نے جو پیش کش کی ہے اس کا طریقہ بھی وضع کر دیں۔