روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن کی ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے حتمی شکل اختیار کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔
روس کے صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے، امریکہ کے صدر جو بائڈن کی طرف سے پوتن کو بھیجے گئے ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے سے متعلق، اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔
بیانات میں پیسکوف نے کہا ہے کہ روس نے پیرس ماحولیاتی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں اور صدر پوتن موسمیاتی مسائل کو اہمیت دیتے ہیں۔ یہ موضوع اہم ہے۔ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ سرکاری سطح سے پہنچا ہے تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ تاہم پوتن اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں اس کے حتمی جواب کے لئے ہمیں وقت درکار ہے۔
واضح رہے کہ بائڈن نے 23 مارچ کو پوتن سمیت 40 عالمی ممالک کے سربراہان کو 22 تا 23 اپریل کو متوقع آن لائن موحولیاتی سربراہی اجلاس میں مدعو کیا تھا۔