لاہور: قذافی اسٹیڈیم کے اطراف دو معروف دکانیں سیل

Sealed

Sealed

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کمشنر لاہور نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں کھانے پینے کی دو معروف دکانیں سیل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہورمیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کمشنر لاہور کا اسپیشل اسکواڈ سرگرم ہوگیا اور کمشنر لاہور محمد عثمان نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں سیل کی گئیں۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ کورونا کی خلاف ورزی کی بالکل گنجائش نہیں ، لوگوں کو ہدایات پر عمل کرنا پڑے گا، قانون مکمل طور پر متحرک ہے اور سب لوگ حکومتی ہدایات کے پابند ہیں۔