اسلام آباد ملک (اصل میڈیا ڈیسک) میں کورونا کی تیسری لہرکے دوران وائرس بچوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں کوروناکے باعث شرح اموات بڑوں کی نسبت کافی کم ہے لیکن یہ کورونا کے پھیلاؤ کا بہت بڑا سبب ہیں جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں نومولود بھی شامل ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 726 ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق وائرس کی علامات میں اس بار بچوں میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
اسلام آباد کے محکمہ ضلعی صحت کے مطابق 11 سے 20 سال کی عمر کے متاثرہ بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کی تعداد 5 ہزار 343 تک پہنچ چکی ہے۔