ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) شیرمواصلات فخرالدین آلتون کا کہنا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے محکمہ خارجہ کی سالانہ انسانی حقوق رپورٹ حقائق سے عاری ہے۔
آلتون نے سوشل میڈیا پر انگریزی زبان میں اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ترکی انسانی حقوق کو گھریلو سیاست کے طور پر نہیں بلکہ ایک عالمی موضوع کے طور پر دیکھتا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کے خطے اور دنیا بھر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے واحد لیڈر ہونے پر زور دینے والے مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ ترکی نے انسانی حقوق کے معاملاے میں سب سے زیادہ فاصلہ موجودہ اقتدار کی آک پارٹی کے دور میں طے کیا ہے۔
فخرالدین آلتون نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ’’ اس رپورٹ ترکی پر غیر منصفانہ تنقید کی گئی ہے‘‘کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی نے ہمیشہ سے ہی انسانی حقوق کی حساسیت کو بالائے طاق رکھا ہے۔ ترکی دہشت گرد تنظیموں پی کےکے، فیتو اور داعش مخالف جنگ کو سلامتی اور انسانو ں کے حقوق و آزادی کے درمیان توازن کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری رکھے ہوئے ہے۔
دہشت گردی کے آزادی و حریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مشیر ِ اطلاعات نے بتایا کہ ترکی نے یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ ڈائیلاگ کے راستے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں اور یہ کھلے ہی رہیں گے تا ہم آزادی کے ساتھ ساتھ ہمارے عوام کی سلامتی و تحفظ کا معاملہ ہمارے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ حقائق سے کوسوں دور ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پر غیر منصفانہ تنقید اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کے برخلاف غیر حق بجانب نکتہ چینیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔