ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد گزشتہ چھ ماہ کی سب سے اونچی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 89,129 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
نتیجتا امکان ہے کہ بھارت کے کئی بڑے شہروں میں دوبارہ لاک ڈان نافذ کر دیا جائے گا۔ بھارت کورونا کی وبا سے متاثرہ نمایاں ترین ممالک میں شامل ہے اور وہاں مجموعی طور پر بارہ ملین سے زائد انفیکشنز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین اب 130 ملین تک پہنچ چکے ہیں جبکہ تقریبا ساڑھے اٹھائیس لاکھ افراد اس وبائی مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔