کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیے۔
نوابشاہ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کی کا کہنا تھاکہ اٹھارویں ترمیم کےنام پرقوم کو دھوکا دیا گیا اور اٹھارویں ترمیم سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کے شہری علاقوں کو پہنچا۔
ان کا کہنا تھاکہ سندھ کے شہری علاقے 60 فیصد ہیں لیکن کم گنا گیا، سندھ کے شہری علاقے 97 فیصد ریونیو دیتے ہیں، تجاوزات کےنام پرشہری آبادی کو بے گھر کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہناتھاکہ مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیے، جھوٹے مقدمات نہ بنائیں جائیں تو این آر او کی ضرورت نہیں پڑے گی۔