اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وباء کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس آج ہو گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوں گے اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہیں ساتھ ہی امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے، اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے، وفاقی وزیر تعلیم کہہ چکے جو فیصلہ ہوگا وہ تعلیم و صحت کے حکام اور (این سی او سی) کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔
مزید برآں اجلاس میں رمضان کے دوران ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گا، رمضان ایس او پیز پر علماء کی تجاویز کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔